اسلامی جمعیت طلباء کی پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں دھاوا، عمارت کے شیشے توڑ دیے

اسلامی جمعیت طلباء کی پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، انسٹیٹیوٹ آف ...
اسلامی جمعیت طلباء کی پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز میں دھاوا، عمارت کے شیشے توڑ دیے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے ایک سٹوڈنٹ سے مبینہ لڑائی کے بعد انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیزمیں گھس کر عمارت کے شیشے توڑ دیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی طلباءتنظیم اسلامی جمعیت طلبہ (آئی جے ٹی)کے کارکنوں کا ایک طالبعلم کے ساتھ انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے باہر جھگڑا ہواجس کے بعد وہ طالبعلم ڈیپارٹمنٹ کے اندر آگیا جبکہ آئی جے ٹی کے کارکنان بھی اس کے پیچھے اندر گھس گئے ۔ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ نے اس طالبعلم اور آئی جے ٹی کے کارکنوں کے درمیان تصفیہ کروانے  کی کوشش کی لیکن اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے معاملہ ٹھیک کرنے کی بجائے ہنگامہ آرائی شروع کردی،آئی جے ٹی کے طلباء کسی کی بات سننے کی بجائے نعرے لگانے لگے اور ساتھ ہی وہاں موجود طالبعلم سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا،جمعیت کے کارکنوں نے انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کی عمارت کے شیشے بھی توڑ دئیے، جس  کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کو حفاظتی حصار میں لیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کو سیل کردیا ہے۔

Jamiaat students storm in ICS Punjab University by dailypakistan

Jamiat students storms in ICS Punjab university by dailypakistan

مزید : لاہور