پولیس نے تحریک انصاف کے مجوزہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے 46 کروڑ سے زائد رقم مانگ لی

پولیس نے تحریک انصاف کے مجوزہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے 46 کروڑ ...
پولیس نے تحریک انصاف کے مجوزہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے 46 کروڑ سے زائد رقم مانگ لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے حکومت سے کھانے اور رہائش کے اخراجات سمیت 46کروڑ روپے سے زائد مانگ لیے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق آئی جی طارق مسعود یاسین نے وزارت داخلہ کو پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیاہے جس میں انہو ںنے رہائش کے لئے 1 کروڑ 7 لاکھ، فیول کے لئے 1 کروڑ 85 لاکھ ،سٹیشنری کی مد میں 10 لاکھ اور گاڑیوں کیلئے 6 کروڑ 41 لاکھ روپے مانگے ہیں۔ خط میں سکیورٹی فورسز کے کھانے کیلئے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جب کہ دیگر اخراجات کیلئے 27 کروڑ 33 لاکھ روپے کی رقم کا تقاضا کیا گیا ہے۔ وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کے پہلے دھرنے کی سکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات میں سے بقایہ 5 کروڑ روپے بھی مانگ لئے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں