پاکستان کا چوتھی ایشئن چیمپیئنز ہاکی ٹرافی کا شکست سے آغاز،شاہین ملائیشیاءسے ہارگئے

پاکستان کا چوتھی ایشئن چیمپیئنز ہاکی ٹرافی کا شکست سے آغاز،شاہین ...
پاکستان کا چوتھی ایشئن چیمپیئنز ہاکی ٹرافی کا شکست سے آغاز،شاہین ملائیشیاءسے ہارگئے

  

کوانٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)چوتھی ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ہاکی ٹرافی کے میچ میں ملائیشیاءنے پاکستان کو 4-2سے شکست دے دی۔

ملائیشیاءکے شہر کوانٹن میں کھیلی گئی چوتھی ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ہاکی ٹرافی کے پہلے میچ میں ملائیشیاءنے پاکستان کو 4-2سے شکست دے دی،پاکستان اور ملائیشاءسمیت چھ ٹیمیں اس ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں،دیگر ٹیموں میںبھارت،جنوبی کوریا،چین،جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان متعدد مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے،پاکستان سب سے زیادہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والا ملک ہے،2012ءمیں پاکستان نے فائنل میں اپنے روایتی حریف بھارت کو 5-4سے شکست دی تھی۔

پاکستان ہاکی کے حالیہ سکواڈ میں عمران بٹ ،امجد علی،علیم بلال،محمد عرفان،احمد شکیل بٹ،راشد محمود،تصور عباس،نواز اشفاق،فرید احمد،توثیق ارشد،محمد رضوان جونیئر ودیگر شامل ہیں۔

مزید : کھیل