مولانامسعوداظہرکا معاملہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہوگا: اعزاز چوہدری

مولانامسعوداظہرکا معاملہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہوگا: اعزاز چوہدری
مولانامسعوداظہرکا معاملہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہوگا: اعزاز چوہدری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ جیش محمداورمولانامسعوداظہرکامعاملہ اتناسادہ نہیں ہے یہ معاملہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورخارجہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسعود اظہر کے معاملے پر پاکستان پر الزام لگایا، اس اقدام سے بھارت کی پاکستان دشمنی نظر آتی ہے۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کے کالعدم افراد کی فہرست میں ڈالناچاہتاہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے برکس اورسارک کی طرح یواین کوبھی استعمال کرناچاہتاہے۔ بھارت مسعود اظہرکانام یو این کی کالعدم افرادکی فہرست میں ڈالناچاہتاہے لیکن چین نے بھارت کو کہا آپ یہ کیا ”بلیم گیم“ کھیل رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں