حکمرانوں کا کاﺅنٹ ڈاون شروع،2 نومبرکوایئرپورٹ ،ریلوے سٹیشن سمیت سب بندکردیں گے:شیخ رشید

حکمرانوں کا کاﺅنٹ ڈاون شروع،2 نومبرکوایئرپورٹ ،ریلوے سٹیشن سمیت سب ...
حکمرانوں کا کاﺅنٹ ڈاون شروع،2 نومبرکوایئرپورٹ ،ریلوے سٹیشن سمیت سب بندکردیں گے:شیخ رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر دیاہے ،اب ان کا کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہو گیاہے ،لال حویلی کے باہر وارم اپ جلسہ ہو گا۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے پروگر ام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ 2 نومبرکوایئرپورٹ ،ریلوے سٹیشن سمیت سب بندکردیں گے،اگر اب طاقت کااستعمال ہواتویہ محلوں میں بھی محفوظ نہیں رہیں گے،حکمرانوں کے جانے پر مٹھائی کی دکانیں خالی ہو جائیں گی۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ میں ہمارا مقدمہ مضبوط ہے ،دونوں خواجہ صاحبان سٹے آرڈر پر چل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنا کردار اداکرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سابق صدر آصف زرداری نے منع کیا ہواہے ۔

مزید : اسلام آباد