اسلام آباد بند کرنے کی باتیں ملک کے ساتھ خیر خواہی نہیں،سینیٹر ساجد میر کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد بند کرنے کی باتیں ملک کے ساتھ خیر خواہی نہیں،سینیٹر ساجد میر کی ...
اسلام آباد بند کرنے کی باتیں ملک کے ساتھ خیر خواہی نہیں،سینیٹر ساجد میر کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات ، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی ناگزیر ہے، ملک کسی بھی قسم کی سیاسی، لسانی اور فرقہ وارانہ انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جمہوری حق کے استعمال میں غیر مہذب طرز عمل ترک کرنا ہو گا،پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے، اسکے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ اسلام آباد بند کرنے کی باتیں ملک کے ساتھ خیر خواہی نہیں، یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا،ہمیں اسکی قدر کرنی چاہیے، اسے عدم استحکام کا شکار کرنا غیر دانشمندی ہے۔

مزید : لاہور