پاکستانی فنکاروں کو کام کیلئے حکومت نے ویزے دیے ، فلم اورفلمسازکوٹارگٹ کرنا بد قسمتی ہے: زویا اختر

پاکستانی فنکاروں کو کام کیلئے حکومت نے ویزے دیے ، فلم اورفلمسازکوٹارگٹ کرنا ...
پاکستانی فنکاروں کو کام کیلئے حکومت نے ویزے دیے ، فلم اورفلمسازکوٹارگٹ کرنا بد قسمتی ہے: زویا اختر

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان کے حق میں ایک اور بڑی آواز بلند ہوگئی۔ بالی ووڈ اداکارہ و ہدایتکارہ زویا اختر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو ویزے حکومت نے دیے تھے اور انہوں نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کیا، یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ فلم اورفلمسازکوٹارگٹ کیاجارہاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز میں درپیش مشکلات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر زویا اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کو ویزے حکومت نے دیے اور پاکستانی فنکاروں کے لیے یہاں کام کرنا قانونی طورپرجائزتھا۔ کرن جوہرنے فلم اے دل ہے مشکل میں پاکستانی فنکار فواد خان کو کاسٹ کرکے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کوئی قانون توڑا ہے۔

ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں کی آمد اور کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی،پاکستان میں فلموں پر بین اور انڈین چینل بند کرنا قابل افسوس ہے :بھارتی دفتر خارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر تھے تو کرن جوہر نے فلم بنائی لیکن اب ریلیزپرتنگ کیا جارہاہے، یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ فلم اورفلمسازکوٹارگٹ کیاجارہاہے۔

مزید : تفریح