پی ایس 11 شکار پور کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ، پی پی کے امتیاز شیخ نے 36 ہزار 200 ووٹ لے کر میدان مار لیا

پی ایس 11 شکار پور کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ، پی پی کے امتیاز شیخ نے 36 ہزار ...
پی ایس 11 شکار پور کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ، پی پی کے امتیاز شیخ نے 36 ہزار 200 ووٹ لے کر میدان مار لیا

  

شکار پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 شکار پور میں پاکستان پیپلز پارٹی نے8 ہزار 800 ووٹوں کے فرق سے میدان مار لیا ہے۔

پی ایس 11 کے تمام 105 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز شیخ 36 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار علامہ ناصر محمود سومرو 27 ہزار 400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ پی پی کے منتخب امیدوار امتیاز شیخ 2013 کے عام انتخابات میں اسی نشست سے مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور اسی حلقے سے دوبارہ الیکشن لڑ کر منتخب ہوگئے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں