بھارت نے نیوزی لینڈ سے دوسرے میچ میں شکست کھانے کے بعد انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بھارت نے نیوزی لینڈ سے دوسرے میچ میں شکست کھانے کے بعد انتہائی شرمناک ریکارڈ ...
بھارت نے نیوزی لینڈ سے دوسرے میچ میں شکست کھانے کے بعد انتہائی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ میچوں کی سیریز کے دوسر ون ڈے میں شکست کے بعد ایک انتہائی شرمنا ک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے سٹیڈیم فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں بھارت کی مجموعی طور پر 400ویں شکست تھی جس کے ساتھ ہی یہ شرمناک ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔بھارت نے اب تک مجموعی طور پر 901ون ڈے میچز کھیلے ہیں جن میں سے 401میں کامیابی حاصل کی جبکہ 39بے نتیجہ رہے اور 7میچز ڈرا ہوئے ۔

مزید : کھیل