پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ، متعدد زخمی

پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ، متعدد زخمی
پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ، متعدد زخمی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو کراچی میں شفیق موڑ کے قریب پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی میں شفیق موڑ کے قریب پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے کام کرنے والے دو مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور نعشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : کراچی