ہماری تحریک سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں:شاہ محمود قریشی

ہماری تحریک سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں:شاہ محمود قریشی
ہماری تحریک سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں:شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری تحریک سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، گزشتہ دھرنا پشاورمیں اسکول واقعے کے بعد ختم کیا گیا ، یہ بالکل نہیں چاہتے کہ احتساب کا عمل آگے بڑھے ۔

پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ 14 دن کے بعد ان کا وکیل پیش نہ ہو، عدالت نے آج حکومت کو نوٹس دیا ہے اور 14 دن کا وقفہ دیا ہے ،ہماری تحریک سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، گزشتہ دھرنا پشاورمیں اسکول واقعے کے بعد ختم کیا گیا۔

مزید : قومی