’میری ساس دوسرے شہر میں رہتی ہیں، میرا شوہر ان سے ملنے گیا تو انہوں نے فون کرکے کہا اس کے ہاتھ سالگرہ کا تحفہ بھیجا ہے، بالآخر خوشی سے نہال ہوکر ڈبا کھولا تو اندر سے۔۔۔‘ کیا تحفہ نکلا؟ جان کر پاکستانی لڑکیوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

’میری ساس دوسرے شہر میں رہتی ہیں، میرا شوہر ان سے ملنے گیا تو انہوں نے فون ...
’میری ساس دوسرے شہر میں رہتی ہیں، میرا شوہر ان سے ملنے گیا تو انہوں نے فون کرکے کہا اس کے ہاتھ سالگرہ کا تحفہ بھیجا ہے، بالآخر خوشی سے نہال ہوکر ڈبا کھولا تو اندر سے۔۔۔‘ کیا تحفہ نکلا؟ جان کر پاکستانی لڑکیوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کا شوہر اپنے ماں باپ سے ملنے گیا تو لڑکی کو ساس کا فون آیا کہ تمہارے شوہر کے ہاتھ تمہارے لیے سالگرہ کا ایک تحفہ بھیجا ہے۔ لڑکی نے شوہر کے گھر واپس آنے پر خوشی خوشی ڈبہ کھولا مگر اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھ کر بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق لڑکی سمجھ رہی تھی کہ اس کی ساس نے یقینا اس کے لیے کوئی زیورات بھیجے ہوں گے لیکن جب اس نے ڈبہ کھولا تو اندر سے چاکلیٹ کی چھوٹی سی ٹکیہ نکلی، جسے دیکھ کر لڑکی دل گرفتہ رہ گئی۔

جیل کے قیدیوں نے 53 لاکھ روپے جمع کرلئے، لیکن کس کام کیلئے؟ جان کر آپ بھی بے اختیار ان قیدیوں کو سلیوٹ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

لڑکی کا کہنا تھا کہ ”میں اور میرا شوہر اس کے ماں باپ سے دور رہتے ہیں۔ وہ کافی عرصے بعد ان سے ملنے چلا جاتا ہے۔ اس بار وہ گیا تو اس کے ہاتھ میری ساس نے میرے لیے تحفہ بھیجا۔ تحفے کے ڈبے کا سائز دیکھ کر میرے شوہر نے بھی کہا کہ شاید اس میں کوئی جیولری ہو گی۔ میں بھی بہت خوش تھی لیکن جب ڈبہ کھولا تو اندر چاکلیٹ کی ایک بار دیکھ کر میں شدید مایوس ہوئی۔یہ بہت سستا تحفہ تھا جو انہوں نے بھیجا لیکن اس میں بھی میرے لیے خوشی کی بات یہ تھی کہ انہوں نے میری پسند کی چاکلیٹ بھیجی تھی، جس کا مطلب ہے کہ انہیں اب تک میری پسند کے متعلق یاد ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس