بس اور آئل ٹینکر کے مابین تصادم ، 3افراد جاں بحق، 20زخمی

بس اور آئل ٹینکر کے مابین تصادم ، 3افراد جاں بحق، 20زخمی
بس اور آئل ٹینکر کے مابین تصادم ، 3افراد جاں بحق، 20زخمی

  

تونسہ شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈس ہائی وے پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق جبکہ20زخمی ہوگئے ہیں، بس کراچی سے گلگت جارہی تھی۔

مفتی قوی ”دل “ کے کمزور نکلے، ہسپتال منتقل

تفصیلات کے مطابق گلگت سے کراچی جانے والی کوچ انڈس ہائی وے پر بستی بوہر کے مقام پر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 20افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد خالدہ اور رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسری لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی ،زخمیوں میں سے زیادہ افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ۔ معمولی زخمی افراد کو تونسہ شریف کے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمی افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی