بھارت،دیوالی پر فیکٹری میں دھماکہ،8 افراد ہلاک 20 زخمی ، عمارت منہدم

بھارت،دیوالی پر فیکٹری میں دھماکہ،8 افراد ہلاک 20 زخمی ، عمارت منہدم
بھارت،دیوالی پر فیکٹری میں دھماکہ،8 افراد ہلاک 20 زخمی ، عمارت منہدم

  

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ20 سے زائد زخمی اور فیکٹری کی عمارت بھی منہدم ہو گئی۔

برطانوی ریٹیل سٹور سینس بریز کا2 ہزار ملازمین فارغ کرنے کااعلان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے دن بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی عمارت منہدم ہو گئی۔ ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں ہوئے اس حادثے کے بعد امدادی کام شروع کر دیے گئے جبکہ پولیس نے بتایا ہے لوگوں کو ملبے سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -