ماسٹر موٹر کارپوریشن پراےؤیٹ لمیٹڈ کے لاہورمیں نئے شوروم کا شاندار افتتاح

ماسٹر موٹر کارپوریشن پراےؤیٹ لمیٹڈ کے لاہورمیں نئے شوروم کا شاندار افتتاح

  

لاہور ( پ ر )ماسٹر موٹر کارپوریشن پراےؤیٹ لمیٹڈ ISO سرٹیفائیڈ ،ماسٹر گروپ آف کمپنیز کا ایک جانا مانا نام ہے۔ماسٹر موٹرز کا اسمبلی پلانٹ کراچی میں ہے جہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی پر دنیا کے مشہور برانڈز کے ٹرک اور بسیں تیار کی جاتی ہیں۔ماسٹر موٹر کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے17 کلو میٹر ملتان روڈ لاہورپر اپنے نئے شو روم کا شاندارافتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی قیصر خان مگسی MPA چیرمین ٹرانسپورٹ کمیٹی گورنمنٹ آف پنجاب تھے۔ جنہوں نے ماسٹر موٹرز کی کاوشوں کو بہت سراہا۔ اس شاندار تقریب میں شہر بھر سے ٹرک اور بس سروس مالکان اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔شوروم میں ماسٹر موٹرز کے بنائے ہوئے جدید اور اعلی معیار کے ٹرکوں اور Canter Bus کی رونمائی کی گئی۔ ٹرک ، بس مالکان اور دیگر شراکاء نے ماسٹر موٹرز کے ٹرکوں اور بسوں کو بے حد سراہا۔ماسٹر موٹرز کے CEO ندیم ملک ، ڈائریکٹر مار کیٹنگ عابد اقبال، ڈائریکٹر آپریشنز طارق شفیع، سینئر جنرل مینیجر محمد سلیمان، جنرل مینیجر سید ارشاد حسین، جنرل مینیجرزیشان ملک، ڈپٹی جنرل مینیجر شیراز عزیز شیخ نے تمام مہمان گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کامرس -