خالد لطیف کا سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

خالد لطیف کا سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف نے تین رکنی ٹربیونل کی جانب سے سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کے بعد خا لد لطیف نے بھی خو د پر لگی پابندی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ، جبکہ پی سی بی بھی خالد لطیف کی سزا 5 سال سے تاحیات کرنے کیلئے اپیل کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی خالد لطیف خود پر لگی پابندی کو آزاد منصف کے سامنے چیلنج کریں گے،جبکہ پی سی بی بھی 3 رکنی ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کر نے کا فیصلہ کر چکا ہے ۔ادھر شرجیل خان کیس پر بھی دونوں فریقین ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کرچکے ہیں۔