شیل پاکستان کو رواں سال کے نو ماہ کے دوران 3.105 ارب روپے بعداز ٹیکس منافع
کراچی ) اکنامک رپورٹر) رواں سال 2017ء میں 30 ستمبر تک نو ماہ کے دوران شیل پاکستان لمیٹڈ نے 3.105 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال 2016ء میں اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 3.421 ارب روپے کا بعداز ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گذشتہ سال کے ابتدائی نو مہینوں کے مقابلہ میں جاری سال کے اسی عرصہ کے دوران شیل پاکستان لمیٹڈ کے خالص نفع میں 0.316 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن 31.98 روپے کے مقابلہ میں 29.02 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہے۔