چوتھا ون ڈے ، پاکستان اور سری لنکا آج شارجہ میں مدمقابل
شارجہ(نیٹ نیوز) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے آج شارجہ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3بجے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز میں گرین شرٹس نے سری لنکا کو شکست دی،پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 83رنز ،دوسرے میں 32 رنز اور تیسرے ون ڈے میں 7وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے مباین سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 23اکتوبر کو شارجہ ہی میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا آخری میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پہلے 2ٹی ٹوئنٹی بلترتیب 26اور27اکتوبر کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گئے۔