آئی سی سی کا نیا فیوچر ٹور پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ
دبئی(نیٹ نیوز)بگ تھری کے خاتمے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2019 سے 2023 تک نیا فیوچر ٹور پروگرام متعارف کرا رہا ہے جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ٹیسٹ رکھے گئے ہیں۔بھارت نے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ چار سال کے دوران 24 ٹیسٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جس کی پاسداری نہیں ہو سکی تھی اور معاملہ اب عدالتی جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے۔نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے درمیان 19 ٹیسٹ تو رکھے گئے ہیں لیکن بھارت پاکستان کے خلاف کب اور کہاں کھیلے گا اس ’ملین ڈالر‘ سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ اسی عرصے میں ٹیسٹ چیمپن شپ ہو گی۔