ریگولیٹری ڈیوٹی کا موجودہ طریقہ کار مسائل پیدا کررہا ہے: لاہور چیمبر
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، چیئرمین ایف ایم جی پاکستان کے چیئرمین انجم نثار، چیمبر آف کامرس لاہور کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، میاں انجم نثار، آفتاب احمد وہرہ بھی وہاں موجود تھے۔ تمام مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ایک بہت بڑا بوجھ ہے لہذا اسے فوری واپس لیا جائے۔ اس موقع پر ایک قرار داد بھی پاس کی گئی جس میں کہا گیا کہ اگر ریگولیٹری ڈیوٹی فورا واپس نہ لی گئی تو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ بھی بڑھے گی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ چیپٹر 34میں انڈسٹریل خام مال کا ذکر بھی کیا گیا ہے، اسے فوراً ختم کیا جائے بصورت دیگرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ بڑھے گی جس سے معیشت کو بھاری نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے تعیش کی درآمد کی روک تھام ضروری ہے لیکن اس کی زد میں ضروری خام مال وغیرہ ہرگز نہیں آنے چاہئیں کیونکہ صنعتی شعبہ ان سے مصنوعات تیار کرکے برآمد کرتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ خام مال مختلف قسم کی صنعتوں اور کاسمیٹکس کی صنعت میں استعمال ہوتے ہیں، اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی فورا واپس لینے کا اعلان کیا جائے۔
شعبہ اطلاعات