فیشن کانفرنس سے شعبہ میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوں گی، سابق چیئرمین پریگما

فیشن کانفرنس سے شعبہ میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوں گی، سابق چیئرمین پریگما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل ایپرل فاؤنڈیشن (آئی اے ایف) کے زیرانتظام پاکستان میں 35 ویں فیشن کانفرنس کے انعقاد کیلئے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے شراکت دار بولی دیں گے۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگما) کے سابق چیئرمین خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کیلئے پریگما اپنی پیشکش جمع کرائے گی تاکہ فیشن انڈسٹری کی عالمی کانفرنس کو ملک میں منعقد کرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت نے بین الاقوامی کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خالد کھوکھر نے کہا کہ فیشن کانفرنس کے انعقاد سے ملبوسات کی تیاری کے شعبہ میں نمایاں تبدیلیاں اور انقلاب رونما ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے آئی اے ایف کا رکن ہے اور عالمی تنظیم نے حال ہی میں ملک میں اپنا علاقائی دفتر قائم کیا ہے۔
تاکہ ملبوسات کی تیاری میں مصروف پاکستانی شعبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روشناس کرانے میں معاونت فراہم کی جا سکے۔

مزید :

کامرس -