ریکٹ بینکیزر اور میٹروکیش اینڈ کیری کا "لیٹر فارلائف "پر اشتراک
لاہور (پ ر) ریکٹ اینڈ بینکیزر کے لیڈنگ برانڈڈیٹول نے گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے پر اپنی مہم "لیٹر فار لائف"متعارف کرادی۔متعارف کرائی گئی مہم کا مقصد صابن سے ہاتھ دھونے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، کہ کس طرح ایک چھوٹے سے عمل کو انجام دیکر ہم ڈائریا جیسی مہلک بیماری سے دور اور بچوں میں شرح اموات کو کم کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے تقریب کااہتمام میٹرو کیش اینڈ کیری لاہورمیں کیا گیا، جہاں موجود بچوں نے دیہی علاقوں میں بسنے والے بچوں کے لیے کاغذ سے صابن بنائے، جس کامقصد دیہی علاقوں کے بچوں کو جنہیں بنیادی سہولیات میسر نہیں انہیں بہتر طریقے سے ہاتھ دھونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تقریب سے ریکٹ اینڈ بینکیزر کے ڈائریکٹر سیلز اکبر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچوں میں صحت اور ترقی کے لیے صفائی کی عادت انتہائی ضروری ہے، اس سال منائے جانے والے گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کا مقصد نہ صرف بچوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں اس حوالے سے مناسب سہولیات بھی فراہم کرنا ہے۔ تاکہ ان کی زندگی میں بہتر تبدیلی رونما ہوسکے، "کیونکہ تھوڑی سی تبدیلی سے ہوگا صاف پاکستان"۔ اس موقع پر حبیب میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ پرویز اختر نے کہا کہ گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے پر صفائی ستھرائی مہم میں ڈیٹول کے ساتھ شراکت داری ایک اعزاز ہے، ان کا کہنا تھا کہ صفائی بچوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، اور ہمیں خوشی ہے کہ اس اہم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے ہم اس مہم کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر ہیڈ آف کمرشل حبیب میٹرو کیش اینڈ کیری Giovanni Sorenzoکا کہنا تھاکہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ دیہی علاقوں میں بچوں کو صاف رہنے کی اہمیت سے متعلق شعو ر اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں بچوں کی اموات ڈائریا کی وجہ سے ہورہی ہیں، جس سے بچاو کے لیے صفائی ستھرائی مہم اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔