جنوبی کوریا کیخلاف میچ برابر ، پاکستان کے ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچنے کا امکان معدوم

جنوبی کوریا کیخلاف میچ برابر ، پاکستان کے ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچنے ...

ڈھاکہ(نیٹ نیوز)ایشیا ہاکی کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 1۔1 گول سے برابر ہوگیا۔بھارت نے ملائیشیاکو 2کے مقابلے میں 6گول سے ہرادیا۔ ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور پہلے تین کوارٹر میں گرین شرٹس کو 0۔1 کی برتری حاصل رہی۔چوتھے کوارٹر میں کوریا نے پاکستان کے خلاف ایک گول کر کے نہ صرف پاکستان کی سبقت ختم کی بلکہ میچ بھی ایک ایک گول سے برابر کردیا۔جنوبی کوریا کی جانب سے مین ینگ لی نے گول کیا، جنوبی کوریا کے خلاف میچ برابر ہونے پر پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بھی معدوم ہوگئے۔میچ کے بہترین گول کا ایوارڈ اعجاز احمد کو ملا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان سینئر شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان سپر فور مرحلے کا اپنا تیسرا میچ 21 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی