پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج ختم

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج ختم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج رات تک جاری رہے گی جبکہ شائقین کل ہفتے سے ٹکٹ خرید سکیں گے ۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا ۔میچ کے ٹکٹوں کی دو روز سے جاری آن لائن بکنگ میں شائقین نے خوب جوش و خروش دکھایا ۔عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں جو آج رات تک بک کرائے جا سکتے ہیں جبکہ ٹکٹوں کی فروخت کوریئر کمپنی کی مخصوص شاخوں سے ہفتے کو شروع ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی