نئی قیادت کے ساتھ باٹا پاکستان نئے سنگِ میل کی جانب

نئی قیادت کے ساتھ باٹا پاکستان نئے سنگِ میل کی جانب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)باٹا پاکستان 1942سے اپنی معیاری پراڈکٹس کی فراہمی کے ذریعے اپنے کسٹمرز کے لئے بہترین سروسزپیش کرتا آیا ہے۔ کمپنی کو ہمیشہ سے مارکیٹ لیڈر کی حیثیت حاصل رہی ہے، جسے برقرار رکھنے کے لئے گزشتہ کچھ سالوں میں کمپنی کی جانب سے ہیومن ریسورس اور سسٹمز اور آپریشنز کی جدت کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔کمپنی ایسے تمام ملازمین کی احسان مند ہے جنہوں نے کمپنی کی اب تک کی کامیابی میں غیرمعمولی کردار ادا کیا ہے اور باٹا فیملی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انہی میں ایک نام محمدعمران ملک ہے جو کہ عرصہ دراز سے کمپنی کا حصہ ہیں۔ وہ باٹا پاکستان میں بطور مینجنگ ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔ اُن کی زیرِ رہنمائی کمپنی نے شوز مینوفیکچرنگ اور ریٹیل میں اپنا ایک منفرد مقام بنایا۔ اس سے پہلے عمران باٹا پاکستان، باٹا جنوبی افریقہ اور باٹا انڈونیشیا میں مختلف سینئر لیول عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں اور مشرقِ بعید میں کام کا کامیاب تجربہ رکھتے ہیں۔ان کی قابلِ ستائش خدمات ، بصیری قیادت اور دوراندیشی کے پیشِ نظر کمپنی اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتی ہے کہ مارکیٹ شئیر کی توسیع اور نئے ٹیلنٹ کوبطور لیڈرزمتعارف کروانے کا وژن لئے جناب عمران ملک صاحب اب سے کمپنی کی قیادت سنبھالیں گے۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ دِن بدِن بڑھتی ہوئی مسابقت کے پیشِ نظر اپنی مہارت، تجربہ اور کاروباری دور اندیشی کے ساتھ جناب عمران ملک کی تقرری کمپنی کے لئے ایک حکمتی اضافہ ہوگا۔ وہ نہ صرف باٹا کی نئے سنگِ میل تک رسائی میں مدد دیں گے بلکہ کمپنی کے طے کردہ معیارکوبہتربنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوں گے۔ باٹا پاکستان محمد عمران ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور دُعاگو ہے کہ وہ کمپنی کو نئے سنگِ میل تک پہنچانے میں کامیاب ہوں۔

مزید :

کامرس -