ملینگاکی ٹی20 کیلئے دوعلیحدہ ٹیمیں بنانے کی درخواست مسترد

ملینگاکی ٹی20 کیلئے دوعلیحدہ ٹیمیں بنانے کی درخواست مسترد
 ملینگاکی ٹی20 کیلئے دوعلیحدہ ٹیمیں بنانے کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (نیٹ نیوز )سری لنکا کے وزیرِ کھیل نے فاسٹ بولر لستھ ملینگاکی یہ درخواست مسترد کردی ہے کہ لاہورکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے علیحدہ ٹیم منتخب کی جائے ۔ لستھ مالنگا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے لاہور جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، اسی لیے انھوں نے سری لنکا کے وزیرِ کھیل دیاسری جیاسکیرا سے درخواست کی تھی کہ اس سیریز کے لیے دو علیحدہ ٹیمیں منتخب کی جائیں لیکن وزیرِ کھیل نے ان پر واضح کر دیا ہے کہ یہ ممکن نہیں۔سری لنکا کے وزیرِ کھیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حق کھلاڑیوں کا نہیں کہ وہ اپنی مرضی کے میچز کا انتخاب کریں کہ کس میں انھیں کھیلنا ہے اور کس میں نہیں۔ وزیرِ کھیل کا یہ بیان دراصل پاکستان کے دورے پر جانے کے سلسلے میں سری لنکن حکومت کی جانب سے باضابطہ توثیق بھی ہے۔ خیال رہے کہ سری لنکا میں کرکٹ سمیت تمام ٹیموں کے سلیکشن کی حتمی منظوری کا اختیار وزارتِ کھیل کے پاس ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔