آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
اکتوبر20 جمعہ۔ آج آپ کافی سنجیدہ مزاج رہیں گے اور کچھ وقت علیحدہ گزارنے کی فکر میں ہونگے۔ صحت کے بارے میں محتاط رہیں خصوصاً وہ لوگ جو گلے کی بیماری اور ہائی بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

برج ثور
اکتوبر20 جمعہ۔ دن کے شروع میں ہی درپیش مسئلہ کو سہارا مضبوطی سے دے دیا تو بعد از دوپہر جو لمحات آئیں گے ان میں مسئلہ کی ڈگمگاتی کیفیت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔
برج جوزا
اکتوبر20 جمعہ۔ ایک بار پھر گرفتار محبت ہونے کے لئے ایک حیران کن دن ہوگا اور جو پہلے ہی سے شریک محبت رکھتے ہیں ان کے لئے خوشگوار دن ہوگا۔ بچت کے اصول کو سامنے رکھتے ہوئے مالی امور چلائیں۔
برج سرطان
اکتوبر20 جمعہ۔ شام کو کسی ایسے شریک محبت سے ملاقات رکھیں جو آپ کی پرکشش شخصیت کو تسلیم کر لے اور جو آپ کی پیش کش ہو اسے آپ کے معیار کے مطابق قبول کر لے۔
برج اسد
اکتوبر20 جمعہ۔ شادی‘ شراکت اور وراثت کے امور غیر معمولی اہمیت اختیار کریں اور سود مند رہیں گے۔ ذہنی ارتقاء ادب و علمی محافل میں شرکت سے دلچسپی بڑھے گی۔ شراکتی امور سے فائدہ ملے گا۔
برج سنبلہ
اکتوبر20 جمعہ۔ سیر و تفریح کا پروگرام پر لطف رہے گا تاہم اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کرین۔ چوری چکاری ہونے کا خطرہ ہے۔ اپنی مصروفیات کو زیادہ تر عملی شکل دیں تاکہ کامیابی حاصل کر سکیں۔

برج میزان
اکتوبر20 جمعہ۔ وراثتی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مالی معاملات یکدم مرکز توجہ بن جائیں گے۔ اس دوران خرید و فروخت میں مشکل حالات کا سامنا ہوگا جو رقم خرچ کی جائے گی فائدہ مند نہیں ہوگی۔

برج عقرب
اکتوبر20 جمعہ۔ اپنے شریک کار کو سیدھی اور صاف ہدایات جاری کر دیں تاکہ کامیاب منافع کی اُمید ہو سکے۔ موڈ اور مزاج میں سستی غالب رہے گی اور سماجی امور میں دلچسپی کم رہے گی۔


برج قوس
اکتوبر20 جمعہ۔ شریک کار یا شریک حیات سے معاملات سرشاری کی حد تک کامیاب رہیں گے مگر یاد رکھیں ہوائی منصوبے ان معاملات میں اُلجھائو پیدا کر سکتے ہیں ۔سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج جدی
اکتوبر20 جمعہ۔ خوشگوار اور پر مسرت لمحات سے یکدم کاروباری مصروفیت میں متوجہ ہونے کی صلاحیت کی وجہ سے آج آپ اپنی توانائی کا مرکز کامیابی سے مستقبل کے امور کی طرف رکھیں گے۔

برج دلو
اکتوبر20 جمعہ۔ جذباتی امور میں محتاط رہیں اور تحمل مزاجی سے کام لیں ۔ ورنہ خواہ مخواہ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ شراکتی امور مسائل کا شکار رہیں گے ۔ جس سے ذہنی پریشانی آسکتی ہے ۔
برج حوت
اکتوبر20 جمعہ۔ آج کیا گیا سفر نہ صرف خوشگوار ہوگا بلکہ خوش نصیبی میں بھی اضافہ کا سبب ہوگا۔ کاروباری تفصیلات میں محتاط رہیں تاکہ کامیابی یقینی ہو۔ افسران بالا کو متاثر اور شاباش حاصل کر سکیں گے.

مزید :

ہاروسکوپ -