گوجرہ، استاد اسلم روڈا انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح تاخیر کا شکار
گوجرہ(آئی این پی)کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے استاد اسلم روڈا انٹر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح تاخیر کا شکار ، آسٹروٹرف خراب ہونے کا خدشہ ،کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت بھی نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر کروڑوں روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر ہونے والے استاد اسلم روڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ کی تعمیر نو مکمل دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح تاخیر کا شکار ہوتا چلا جا رہا ہے۔دوران تعمیر ڈی سپورٹس پنجاب اور سابق ایم این اے وپنجاب سپورٹس ویلفیئر ونگ کے چیئرمین حنیف عباسی بھی متعدد دورے کر چکے اور اسٹیڈیم کے انجینئرز اور ٹھیکیدار کو ضروری ہدایا ت دیتے رہے ہیں۔لیکن اسٹیڈیم کا افتتاح نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم میں لگی کروڑوں روپے کی آسٹروٹرف خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔