میسی یورپین فٹبال لیگز میں گولز کی سنچری بنانیوالے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے

میسی یورپین فٹبال لیگز میں گولز کی سنچری بنانیوالے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن ...

بارسلونا(نیٹ نیوز) شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کلب کے فٹ بالر لائنل میسی نے یورپین فٹ بال لیگز میں گولز کی سنچری مکمل کر لی، انہوں نے یوئیفا چیمپئنز لیگ اولمپیاکوس کے خلاف میچ میں ایک گول کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، وہ یہ اعزاز پانے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے ہیں، اس سے قبل پرتگال اور ریال میڈرڈ کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، میسی نے 122 میچز میں 100 گولز کئے جبکہ رونالڈو نے 151 میچز میں 112 گولز کر رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی