ویمن ہاکی کھلاڑی کا کوچ پر ہراساں کرنے کا الزام ، سعید خان کی تردید

ویمن ہاکی کھلاڑی کا کوچ پر ہراساں کرنے کا الزام ، سعید خان کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید نے ٹیم کے کوچ پر ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام عائد کردیا ہے جبکہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ سعید خان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سید سعید نے وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ٹیم کے کوچ پر ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ویمن ٹیم کے کوچ سعید خان نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے اور دوپٹے سے ان کا منہ اور ہاتھ باندھنے کی کوشش کی جبکہ ان کے شور مچانے پر کوچ نے انہیں چھوڑا۔ دوسری جانب ویمن ہاکی ٹیم کے کوچ سعید خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی ٹیم کے لئے سیدہ سعید کو منتخب نہیں کیا ، جس کے بعد وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں ، میں نے انہیں سب کے سامنے ڈانٹ ڈپٹ کی ، انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا ۔
مگر وہ قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ میں دو دن تک دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رکی رہیں۔واضح رہے کہ سیدہ سعید پاکستان ریلوے کی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرتی رہی ہیں۔