تامل فلم ’’جگرتھنڈا‘‘کے ہندی ریمیک پر کام جاری ہے:اجے دیوگن

تامل فلم ’’جگرتھنڈا‘‘کے ہندی ریمیک پر کام جاری ہے:اجے دیوگن
 تامل فلم ’’جگرتھنڈا‘‘کے ہندی ریمیک پر کام جاری ہے:اجے دیوگن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کی نئی ہوم پروڈکشن فلم، تامل فلم ’’جگرتھنڈا‘‘کا ریمیک ہے جس کے سکرپٹ پر کام جاری ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن نے کہا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ سال کے آغاز میں شروع کی جائے گی جس میں اداکار فرحان اختر اسسٹنٹ دائریکٹر جبکہ سنجے دت گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت اچھی ہے یہ فلم تامل فلم کی کاپی نہیں ہو گی بلکہ اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن زیادہ تر مواد ملتا جلتا ہو گا۔ اجے دیوگن کی فلم ’’گول مال اگین ‘‘آج ( جمعہ) کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -