میرے کام پر ہمیشہ مجھے شائقین سے پذیرائی ملی،مایا سونو خان
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ میں نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے پرستاروں کی جانب سے اس کو بہت پذیرائی ملی ہے اور محنت پر یقین رکھتی ہوں اس لئے بہت جلد مقام حاصل کرلیا ۔ مایا سونو خان نے کہا کہ آج کل اداکاری کا سلسلہ جاری ہے معیاری کام کو ہی ترجیح ہی دیتی ہوں‘ پاکستان میں اداکاری کے شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجودہے اور ہمارے ڈرامے ہمسایہ ممالک میں بننے والے ڈراموں سے بہت اچھے ہوتے ہیں اور ان کو پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے میں مستقبل میں بھی جو کام کروں گی اس کوبھی شائقین ضرور پسند کریں گے۔