ہر کشمیری کو فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ دیکھنی چاہیئے، ودھو ونود چوپڑا

ہر کشمیری کو فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ دیکھنی چاہیئے، ودھو ونود چوپڑا
 ہر کشمیری کو فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ دیکھنی چاہیئے، ودھو ونود چوپڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (یواین پی) بالی وڈ فلمساز ودھو ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر کے لوگ فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ دیکھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز دھو ونود چوپڑا نے فلم میں زائرہ وسیم کی اداکاری صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بہت اچھی ہے ۔فلم میں ماں اور بیٹی کے رشتے کو بہت اچھی طرح دکھایا گیا ہے اور میں نے کسی اور ہندی فلم میں ماں اور بیٹی کے ایسے رشتے کو نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور زائرہ وسیم کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور کشمیری ہونے کی حیثیت سے مجھے فخر ہے کہ زائرہ وسیم نے فلم میں بہت عمدہ اداکاری کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہر کشمیری یہ فلم دیکھے اور یہ سمجھے کہ کشمیر میں کتنا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے جس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔مذکورہ فلم (آج )جمعہ کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -