سلمان خان کو دیکھ کرنروس ہوجاتی ہوں: تاپسی پنو
ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی سلمان خان کو دیکھتی ہیں تو ان کی گھگھی بندھ جاتی ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو مشہور اداکار سلمان خان کو دیکھ کر نروس ہو گئیں اور برا حال ہو گیا۔ ایک انٹرویو کے دوران تاپسی نے بتایا کہ پروگرام بگ باس 11 میں سلمان کو دیکھ انھیں سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کریں۔ تاپسی نے کہا کہ دراصل سلمان خان کی شخصیت ہی ایسی ہے۔
لوگ مجھے کہتے تھے کہ تیرے منہ میں فلٹر نہیں ہے لیکن جب سلمان جب میرے سامنے ہوتے ہیں تو میں بات تک نہیں کر پاتی اور مجھے چپ لگ جاتی ہے۔ جب میں ان کے سامنے سٹیج پر ڈانس کر رہی تھی تو اس وقت بھی میں بہت نروس ہو گئی تھی۔