پاکستان اور بنگلہ دیش کو تجارتی روابط کی ضرورت ہے،شبنم

پاکستان اور بنگلہ دیش کو تجارتی روابط کی ضرورت ہے،شبنم
 پاکستان اور بنگلہ دیش کو تجارتی روابط کی ضرورت ہے،شبنم

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے ما بین تجارتی روابط میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے جس طرح ایس ایم ای بزنش سلوشنز پاکستان میں چھوٹے تاجروں کو ون ونڈو سلوشنز فراہم کررہا ہے اسی طرح مضبوط ادارے کی بنگلہ دیش میں بھی ضرورت ہے۔ شبنم نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ماضی میں بھی مشترکہ فلم سازی ہوتی رہی ہے جس کی آج بھی گنجائش موجود ہے اس وقت بنگلہ دیش میں بھی بننے والی فلموں کا معیار وہ معیار نہیں رہا ہے فلمیں لگتی ہیں اور اتر جاتی ہیں پتہ نہیں چلتا اس کی وجہ کمزور کہانی ، کمزور موسیقی ہے اگر پاکستان اور بنگلہ دیش کے فلم ساز اچھے موضوعات پر پروفیشنل انداز میں معیاری فلمیں بنائیں جس میں دونوں ممالک کے فنکاروں کو بھی کام کرنے کے مواقع حاصل ہو ں تو دونوں ممالک کے فلم بین بھی ایسی فلموں کو پسند کریں گے۔

اس موقع پر سی ای او ایس ایم ای بزنس سلوشنز ولی اللہ خان نے شبنم کو اپنے ادارے کی سروسز سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ چھوٹے تاجروں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہم ان تاجروں کے مسائل حل کرانے میں مدد کرتے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ فلم سازی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جیسے ہی ممکن ہوگا اس پر بھی کام کیا جائیگا انہوں نے شبنم سے درخواست کی کہ وہ دونوں ممالک کے فلم سازوں کو ذاتی طورپر خود جانتی ہیں وہ دونوں ممالک کے فلم سازوں اور ہدایتکاروں اور فن کاروں کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرے اس ضمن میں ہم بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہیں شبنم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

مزید : کلچر