اجے دیوگن کیساتھ فلم کرنے سے انکار نہیں کرونگی :تبو

اجے دیوگن کیساتھ فلم کرنے سے انکار نہیں کرونگی :تبو
 اجے دیوگن کیساتھ فلم کرنے سے انکار نہیں کرونگی :تبو

  

ممبئی (یوا ین پی) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ وہ اداکار اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش سے انکار نہیں کریں گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ وہ اور اجے بچپن سے دوست ہیں اورمتعدد فلموں جیسا کہ’’ ٹکشک ‘‘، ’’حقیقت ‘‘ ، ’’وجے پتھ ‘‘ ، ’’درشیام ‘‘ اور’’گول مال اگین‘‘ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ اچھا لگتا ہے اس لئے وہ اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش سے انکار نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اجے نے مجھے کسی فلم کے لئے بطور ہدایتکار یا پروڈیوسر پیشکش کی تو میں اسے یقیناًقبول کروں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم ’’گول مال اگین ‘‘آج ( جمعہ) کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر