سیف سٹی پراجیکٹ پر تیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے، آزاد تبسم

سیف سٹی پراجیکٹ پر تیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے، آزاد تبسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ لاہورمیں سیف سٹی پراجیکٹ پر تیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے او ریہ منصوبہ تکمیل کی جانب برق رفتاری سے بڑھ رہا ہے ۔سیف سٹی پراجیکٹ شفافیت اورمعیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگااوراس منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن ہوگی۔امن عامہ کی فضاء کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے ۔پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ موثر کردار ادا کرے گا۔شہروں کو محفوظ بنانے اورجرائم پر قابو پانے کے حوالے سے سیف سٹی پراجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اوراس منصوبے کو ٹیم ورک کے طورپر کام کرتے ہوئے پیشہ وارانہ انداز میں آگے بڑھایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹس کے منصوبوں پر کا م جاری ہے ۔حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کام کررہی ہے