گلوکاروں کا ایس ایم صادق کو سرکاری ایوارڈدینے کا مطالبہ

گلوکاروں کا ایس ایم صادق کو سرکاری ایوارڈدینے کا مطالبہ
 گلوکاروں کا ایس ایم صادق کو سرکاری ایوارڈدینے کا مطالبہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار برادری نے پاکستان کے معروف شاعر ایس ایم صادق کو سرکاری ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ کردیاہے۔ شاعر ایس ایم صادق پاکستان کے وہ شاعر ہیں جن کے کریڈٹ پر 45 ہزار سے زائد نعتیں،گیت،کلام اور فوک گیت ہیں۔ملک کے تمام گلوکاروں نے ان کا لکھا کلام گایا ہے۔ان کے لکھے گیتوں کو انڈین گلوکاروں نے بھی گایا ہے۔ایس ایم صادق کا سب سے پہلے لکھا کلام استاد نصرت فتح علی خاں نے گایا تھا۔ ان کی اس طویل خدمات کے اعتراف میں ملک کے نامور گلوکاروں راحت فتح علی خاں،شوکت علی،عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی،مراتب علی،عارف لوہار،جواد احمد اورگلوکارہ شبنم مجید نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی فنی خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کو سرکاری ایوارڈ دیا جائے ۔ شبنم مجید نے کہا ہے کہ ایس ایم صادق کے گیت گا کر ہی ان کو عزت اور ایوارڈز ملے ہیں۔

شاعر ایس ایم صادق کے مشہور گیتوں میں ’’اچھا صلہ دیا تونے میرے پیار کا‘‘،’’جدوں دا تُوں رُس گیاں ساڈے کولو ڈھولنا‘‘،’’اکھیاں نوں چین ناں آوے‘‘،’’کسے دا نئیں کوئی سارے یار ایتھے چوٹھے نے‘‘اور’’ونگاں چڑھا لو گڑیوں‘‘۔شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -