گتاں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 585چھاپے ، 14جیل روانہ

گتاں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 585چھاپے ، 14جیل روانہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے585مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر3دکانداروں کے چالان کیے جبکہ بھاری جرمانے عائد کیے گئے،46افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر46افراد کو گرفتار کروایا گیا۔14افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -