دیہی وبنیادی مراکز صحت کیلئے ایک ہزار الٹراساؤنڈ مشینیں خریدی جائینگی، زمرد یاسمین

دیہی وبنیادی مراکز صحت کیلئے ایک ہزار الٹراساؤنڈ مشینیں خریدی جائینگی، ...

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صحت عامہ کے شعبے میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مقرر کردہ اہداف مقررہ مدت میں حاصل کیے جا رہے ہیں اور دیہات میں ایمبولینس سروس شروع ہونے سے خواتین کو سہولت ملی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیہی وبنیادی مراکز صحت کے لئے ایک ہزار الٹراساؤنڈ مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے فلٹر کلینکس بنانے کا آغاز کردیا گیاہے اوران فلٹر کلینکس پر مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے سینٹرل نظام کے تحت معیاری ادویات کی خریداری یقینی بنائی ہے۔ جس

مزید : میٹروپولیٹن 1