صبا قمرہم سٹائل ایوارڈ میں ہیوی بائیک پر انٹری دیں گی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل صبا قمرہم سٹائل ایوارڈ میں ایک بالکل ہی نئے انداز میں انٹری دیں گی ۔جی ہاں صبا قمراس ایوارڈ شوکو ہوسٹ تو کررہی ہیں لیکن کچھ نرالے انداز میں.وہ ہیوی بائیک پر بیٹھ کر انٹری دیں گی جس کے لئے انہوں نے لاہور میں بائیک چلانے کی ٹریننگ بھی لی۔اس بارے میں صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں ہر بار کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔صبا قمر نے ہیوی بائیک کے ساتھ اپنی نئی تصآویر بھی پوسٹ کی ہیں جو بہت پسند کی جارہی ہیں۔