شالیمار تھیٹر میں آج سے نیا ڈرامہ ’’ڈانسنگ کار‘‘ پیش کیا جائے گا
لاہور (فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں آج سے نیا سٹیج ڈرامہ ’’ ڈانسنگ کار‘‘ پیش کیا جائے گا ۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں ۔’’ڈانسنگ کار‘‘کے نمایاں فنکاروں میں آفرین ، ماہ نور ، عالیہ بٹ ، نور بٹ ، شاہد خان ، سرفراز وکی ، مختار چن ، وسیم پنوں ، اسد مکھڑا ، ارشد ملک اور وقاص قیدو شامل ہیں ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ میں نے کبھی بھی معیار کے معاملہ میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے میرے ڈراموں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوتے ہیں۔’’ڈانسنگ کار‘‘کے لئے نئے سیٹ لگائے گئے ہیں ۔اس ڈرامہ میں شائقین کو بہترین کامیڈی اور لاجواب رقص دیکھنے کو ملے گا۔تمام پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔