پنجاب میں کرپشن عروج پر ہے ملکی اداروں کو تباہ و برباد کر دیا،یاسمین راشد
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے ، پنجاب میں کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے ملکی اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے ، حقیقی احتساب کے خوف سے شریف برادران کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے ، شریف برادران رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہے ، فرد جرم عائد ہونے کے بعد نواز شریف اور انکے درباری منہ چھپاتے پھر رہے ہے موجودہ حکمران چور ٹولے کا جیل انتظار کر رہی ہے ، مریم نواز ملکی اداروں کو مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں ، کس حیثیت سے مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے ، نواز شریف اور انکے بیٹی اور بیٹوں اور داماد کو نام فوری ای سی ایل میں ڈالا جائے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی نااہل حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ہے،حکمران غریب عوام سے بنیا دی سہولتیں چھینے کے درپے ہیں ، 800سے زائد سے روزمرہ کی ضرورت زندگی کی اشیاء پر حکومت کی جانب سے 30فیصد ریگورلیٹری ٹیکس میں ظالمانہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہیں ، حکومت کی نااہلی اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ30فیصد اضافہ حکمرانو ں کا عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ‘ حکمران غریب عوام کا جسم سے خون کا آخری قطر ہ تک نچوڑنے میں لگے ہوئے ہیں ‘ (ن) لیگ نے عوام پر ظلم کرنے کی انتہا کر دی ہے ‘ ڈنگ ٹپا ؤ پالیسی پر چلنے والے حکمران غریب عوام کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے اضافہ کیا ہے ۔