عامر خان ایک بار پھر سینماؤں پر راج کرنے کیلئے تیار

عامر خان ایک بار پھر سینماؤں پر راج کرنے کیلئے تیار
 عامر خان ایک بار پھر سینماؤں پر راج کرنے کیلئے تیار

  

ممبئی(آن لائن)گزشتہ سال اپنی فلم دنگل سے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والے بالی وڈ اسٹار عامر خان اب اپنی نئی فلم سیکرٹ سپراسٹار کے ساتھ ایک بار پھر سینماؤں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔یہ فلم ابھی تک ریلیز تو نہیں ہوئی مگر جن معروف افراد نے اسے دیکھا ہے، وہ اس کے پرستار ہوگئے ہیں۔عامر خان اس فلم میں ایک میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ فلم دنگل سے ڈیبیو کرنے والی زارہ وسیم مرکزی کردار ادا کریں گی۔اس فلم کی کہانی ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے تاہم والد کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث اپنا چہرہ چھپا کر انٹرنیٹ پر ویڈیوز ریلیز کرتی ہے۔اس فلم کو دیکھنے کے بعد اداکار نواز الدین صدیقی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ' سال کی بہترین فلم، انتہائی متاثر کن جبکہ تمام اداکاروں کی کردار نگاری قابل ستائش ہے۔راجکمار راؤکا کہنا تھا کہ دل کو چھولینے والی متاثر کن فلم، خود اس کا مزہ لیں اور دیکھیں۔عامر خاننے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی فلم سیکریٹ سپراسٹار گزشتہ سال دنیا بھر میں کامیاب ہونے والی فلم دنگل سے زیادہ بڑی ہوگی۔

مزید : کلچر