احتساب سے بچنے کیلئے نواز شریف تاخیری حربے استعمال کر رہے ،اعجاز چودھری
لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب سے بچنے کے لئے نواز شریف تاخیری حربے استعمال کر رہے ہے ۔فرد جرم عائد ہونے کے بعد بھی وہ سازش کی باتیں کر رہے ہے ،پور ی قوم کامطالبہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی ان سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے ، نواز شریف کو پورا موقع فراہم کیا گیا کہ وہ ثبوت دیں لیکن وہ ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جعلی دستاویزات پیش کی ،انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو مفلوج کرنا چاہتے ہے ، لیگی رہنماء کھلی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ، فوج اور عدلیہ پر مسلسل الزام تراشی کی جا رہی ہے۔