جن سے ایک صوبہ سنبھالا نہیں گیاوہ اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں،اشرف رسول

جن سے ایک صوبہ سنبھالا نہیں گیاوہ اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں،اشرف رسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ(ن) کے راہنما اور رکن پنجا ب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے حکومت نے معاشی و معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو گئے ہیں۔ میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی انتھک محنت کے نتیجہ میں ملکی سنگین مسائل پر قابو پا کر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔ مخالفین کے نئے پاکستان کا حال کے پی کے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جن سے ایک صوبہ سنبھالا نہیں گیا اور وہ پورے ملک پر اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ دھرنے اور افراتفری کی سیاست کرنے والوں کو عوام ہمیشہ کے لیے مسترد کر چکے ہیں۔ ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تعمیر و ترقی کی سیاست کرنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔ پاکستان کی معشیت زوال پذیری سے نکال کر ترقی کی راہ پر چل نکلی ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے سفر کو مزید بڑھانا چاہتی ہے۔ سی پیک منصوبہ انشاء اللہ ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ مخالفین کی تمام سیاستیں ختم ہو جائیں گئیں۔ انشاء اللہ سی پیک منصوبہ ہر صورت میں مکمل ہو گا اور پاکستان میں ترقی کی راہیں کھل جائیں گی۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے آکر ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں اور ملک و قوم کی بے لوث ختم مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ہے۔