حکومتی شاہ خرچیوں کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

حکومتی شاہ خرچیوں کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب میں بڑے پیمانے پر شاہ خرچیاں، پابندیوں کے باوجود بڑے پیمانے پر اخراجات ، صوبے میں کفایت شعاری کے احکامات مکمل طورپر نظرا نداز کردئیے گئے۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ ہاؤس ،وزیراعلٰی سیکرٹریٹ ،وزیراعلٰی اور گورنر پنجاب سمیت صوبائی وزرا و دیگر عہدیداروں کے اخراجات میں گزشتہ 9برس کے دوران143اعشاریہ 85فیصد تک اضافہ ہوگیا۔کل اخراجات جو کہ تقریباً40کروڑ روپے کے قریب تھے اب بڑھ کرایک ارب 65کروڑ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ہر سال مختص فنڈز خرچ کرنے کے باوجود اضافی 28کروڑ تا 52کروڑروپے تک خرچ کئے جاتے رہے۔180ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن کاوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا درجہ ختم ہونے کے باوجود وہاں سے سرکاری عملہ، افسراور پروٹوکول نہ ہٹایاگیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -