پاکستان مسلم لیگ طلباء کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ،خدیجہ فاروقی

پاکستان مسلم لیگ طلباء کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ،خدیجہ فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج،فاطمہ جناح میڈیکل کالج،سینٹرل یونیورسٹی،ایف سی کالج ،جے سی یونیورسٹی سمیت 8یونیورسٹی کے طلباء و طالبات عہدیداران ایم ایس ایف نے مسلم لیگ ہاؤس میں رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی ،ماجدہ زیدی`آمنہ الفت ،، میاں محمد منیر،سہیل چیمہ،کنول نسیم اور زیبا احسان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے کالجز کے مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا ۔خدیجہ فاروقی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی طلباء کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی اور ماضی کی حکومت میں ہم نے میٹرک تک تعلیم کتابیں فری کی تھیں انشاء اللہ آنے والی حکومت میں ہم کالج لیول تک تعلیم کو فری کرینگے اور پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہوگا۔میاں محمد منیر نے کہا کہ میڈیکل کالجز کی سیٹیں ملک کی آبادی کے حساب سے بڑھائی جائیں،ماجدہ زیدی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں جیلوں میں موجود بچوں کی تعلیم کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ طالبعلم راہنماؤں نے اپنے خطابات میں پارٹی عہدیداران کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ تمام ملک میں ایم ایس ایف کے عہدیداران طلباء و طالبات دلجمعی کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ کے منشور کو نوجوانوں تک پہنچائیں گے ۔