خاتون کا سڑک پر بچے کو جنم دینا حکمرانوں کے دعوؤں کی نفی ہے،سعدیہ سہیل

خاتون کا سڑک پر بچے کو جنم دینا حکمرانوں کے دعوؤں کی نفی ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے باہر ایک خاتون کا بچے کو جنم دینا حکمرانوں کے دعوؤں کی نفی ہے اس واقعہ نے پنجاب حکومت کی صحت مندانہ پالیسی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تقریباً دس سال میں میو ہسپتال کا سرجیکل ٹاور آپریشنل نہیں کروا سکی، صحت کارڈ تقسیم کرنے والوں نے ابھی ہسپتالوں میں ادویات کی کمی پر قابو نہیں پایا۔ ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض ،میڈیکل ٹیسٹ کی سہولتیں ناپید ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -