ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیرصدارت ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی

ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیرصدارت ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی

لاہور(پ ر)جگرگوشہ شہید پاکستان ،مہتمم جامعہ نعیمیہ لاہورڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت جامع مسجدمکی نرگس بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں عظیم الشان’’ ختم نبوت کانفرنس‘‘ آج بعد ازنماز عشامنعقد ہوگی،کانفرنس سے مفتی حسیب قادری،علامہ محمدقاسم علوی،مفتی انتخاب احمدنوری،علامہ محمد علی قادری،مفتی عمران حنفی سمیت جید علما خطاب کرینگے،کانفرنس میں مفتی کریم احمد خان،مفتی مشتاق نوری،علامہ لیاقت صدیقی،علامہ ضیاالحق نقشبندی،علامہ ظفراقبال نعیمی،علامہ نعیم جاوید نوری،علامہ نعیم عارف نوری،علامہ لقاالرحمٰن مدنی،علامہ سعید احمد رضوی،علامہ عبدالرحیم شاہ ہاشمی،علامہ رضوان رضاعلوی اورمولاناعبدالقادرعلوی سمیت علما اورعشاقان رسول کی بڑی تعدادشریک ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1